اردو

urdu

ETV Bharat / state

Noida Police Encounter: نوئیڈا انکاؤنٹر:بلاس پور چوکی انچارج کو گولی مارنے والا دوسرا بدمعاش بھی گرفتار - نوئیڈا انکاؤنٹر میں سکندر گرفتار

نوئیڈا پولیس Noida Police نے دیر رات بلاس پور چوکی کے انچارج انکور چودھری Bilaspur Police In Charge Ankur Chaudhury کو گولی مارنے والے ملزم کو پولیس تصادم Noida Police Encounter کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ اس تصادم میں ملزم کو گولی لگی ہے۔

بلاس پور چوکی انچارج کو گولی مارنے والا دوسرا بدمعاش بھی گرفتار
بلاس پور چوکی انچارج کو گولی مارنے والا دوسرا بدمعاش بھی گرفتار

By

Published : Dec 1, 2021, 7:20 PM IST

ریاست اترپردیش Uttar Pradesh کے ضلع نوئیڈا کے بلاس پور چوکی کے انچارج انکور چودھری Bilaspur Police in charge Ankur Chaudhury کو گولی مارنے والا دوسرا ملزم سکندر ولد بیگ راج کو آج پولیس انکاؤنٹر Noida Police Encounter میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔کچھ روز قبل سکندر اور اس کے ساتھی وپن ناگر نے بلاس پور چوکی کے انچارج انکور چودھری پر گولی چلائی تھی۔ اسی معاملے میں دیر رات پولیس اور سکندر کے درمیان تصادم ہوا، جس میں سکندر کو گولی لگی ہے۔


واضح رہے کہ جمعہ کو گریٹر نوئیڈا کے بلاس پور قصبے میں کینرا بینک کے سامنے سڑک کنارے دکان پر دو نوجوان گول گپا کھا رہے تھے۔ اس کے بعد ایس آئی انکور چودھری وہاں پہنچے۔ انہوں نے دیکھا کہ گول گپے کھانے والے نوجوانوں میں سے ایک کے پاس پستول ہے۔ انکور چودھری کو یہ بات عجیب لگی اور جیسے ہی انکور نے دونوں نوجوانوں سے پستول کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی چاہی تو ایک بدمعاش نے پستول نکال کر انسپیکٹر کو نشانہ پر لے کر گولی مار دی۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔


اس معاملے سے متعلق خبریں:

اس معاملے کے بعد گوتم بدھ نگر پولس کمشنر آلوک سنگھ نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد پورے ضلع میں چیکنگ مہم شروع کر دی گئی۔ اس چیکنگ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ پولیس انکاؤنٹر ہوا ۔ اس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش کو گولی لگی جس کی شناخت وپن ناگر کے طور پر ہوئی، جس نے انسپیکٹر کو گولی ماری تھی۔ وپن کا دوسرا ساتھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا تھا۔ لیکن دیر رات نٹ مڑیا گول چکر کے پاس پولیس انکاؤنٹر کے دوران شرپسند سکندر ولد بیگ راج کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details