اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wanted Criminal Arrest ایس ٹی ایف اور پولیس نے 50 ہزار کے انعامی کو مڈبھیڑ میں دبوچا - ریاست اتر پردیش نوئیڈا ایس ٹی ایف اور سیکٹر 113

ایس ٹی ایف اور سیکٹر 113 پولس اسٹیشن نے رات ایک اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر 112 پلیہ کے قریب سے مڈبھیڑ کے بعد 50,000 روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا۔

ایس ٹی ایف اور پولیس نے 50 ہزار کے انعامی کو مڈبھیڑ میں دبوچا
ایس ٹی ایف اور پولیس نے 50 ہزار کے انعامی کو مڈبھیڑ میں دبوچا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 5:57 PM IST

ایس ٹی ایف اور پولیس نے 50 ہزار کے انعامی کو مڈبھیڑ میں دبوچا

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا ایس ٹی ایف اور سیکٹر 113 پولس اسٹیشن نے رات ایک اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر 112 پلیہ کے قریب سے مڈبھیڑ کے بعد 50,000 روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول، کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر کی گئی ہے۔ گرفتار بدمعاش پر مغربی یوپی کے مختلف اضلاع میں تقریباً 14 مقدمات درج ہیں۔

پولیس ٹیم پر فائرنگ:

پولیس حکام کے مطابق رات کو نوئیڈا ایس ٹی ایف اور سیکٹر 113 تھانے کو نوئیڈا میں ایک شرپسند کے آنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف اور پولس ٹیم نے سیکٹر 112 پلیہ کے قریب چیکنگ شروع کی۔ اس دوران پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ نوجوان کو روکنے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے موٹر سائیکل کی رفتار بڑھادی۔ بدمعاش نے تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے محاصرہ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

منظم گروہ کا رکن منور:

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منور عرف منا عرف چھوٹے بھائی ولد میر حسن ساکن تیترواڑا، تھانہ کیرانہ، ضلع شاملی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، غازی آباد اور باغپت اضلاع میں لوٹ، قتل وغیرہ کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان منظم گینگ بنا کر لوگوں کو گھروں میں یرغمال بنا کر لوٹ مار اور ڈکیتی جیسی وارداتیں انجام دیتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lawyers Protest Continues مظفر نگر میں وکلاء کا زبردست مظاہرہ

50 ہزار روپے انعام:

گرفتار ملزم شاطر قسم کا لٹیرا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ لونی ضلع غازی آباد میں ڈکیتی اور لوٹ کے مقدمہ میں ملزم پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سال 2021 میں غازی آباد کے علاقے لونی میں ملزم نے ایک خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ پوٹ کی تھی۔ جس میں 6-7 موبائل، نقد، سونے اور چاندی کے زیورات، ایک کار اسکارپیز لوٹ لی گئی۔اس کیس میں ملزم منور عرف منا عرف چھوٹو بھائی مفرور تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details