آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں واقع برہما کماری آشرم میں دو حقیقی بہنوں نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے آشرم کے واٹس ایپ پر ایک خودکشی نوٹ بھیجا تھا۔ دونوں بہنوں نے خودکشی کے لیے چار ملازمین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر کن حالات میں ان بہنوں کو خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔
خودکشی کرنے والی دونوں بہنیں آگرہ کے جاگنیر میں واقع برہما کماری آشرم میں رہ رہی تھیں۔ خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے آشرم کے واٹس ایپ پر ایک خودکشی نوٹ بھیجا تھا۔ اس میں دونوں بہنوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے لیے آشرم کے چار ملازمین ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی موت کے بعد آشرم کو غریب بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بتایا گیا کہ دونوں بہنوں نے آٹھ سال قبل برہما کماری میں دیکشا (سنیاس) لی تھی۔ تب سے وہ آشرم میں رہ رہی تھی۔
مزید پڑھیں: