بریلی: ضلع میں اسکوٹی پر سوار تین بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو چلتی اسکوٹی سے گھسیٹا۔ سڑک پر جس نے بھی یہ منظر دیکھا، وہ حیران رہ گیا۔ اس کیس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں تین بدمعاش اسکوٹی سوار ایک نوجوان کو اسکوٹی کے پیچھے گھسیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو 25 جولائی کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
راہگیر حیران رہ گئے
یہ معاملہ ضلع کے بارہ دری علاقے کے سنجے نگر کا بتایا جا رہا ہے۔ 45 سیکنڈ کے اس وائرل ویڈیو میں تین بدمعاش ایک اسکوٹی پر سوار ہیں۔ سڑک پر گاڑیاں آ جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ پیدل بھی چلتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران تین بدمعاش ایک نوجوان کو اسکوٹی کے پیچھے گھسیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ فوٹیج سے لگتا ہے کہ اسکوٹی پر پیچھے بیٹھے ایک بدمعاش نے نوجوان کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ نوجوان کو سڑک پر گھسیٹا جا رہا ہے۔ کچھ دور جانے کے بعد اس کے پاؤں سے ایک چپل بھی نکل گئی۔ وائرل ویڈیو 25 جولائی کا بتایا جا رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔