اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atiq Brother in Law Arrested مقتول سابق ایم پی عتیق احمد کے بہنوئی بھتہ وصولی کے الزام میں گرفتار

پریاگ راج پولیس نے مقتول سابق ایم پی کے بہنوئی عتیق احمد کو بھتہ خوری کے معاملے میں جمعہ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ عتیق احمد کے قتل کے بعد پولیس ان کے لواحقین اور وابستگان کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ Extortion Case in Prayagraj

Atiq Brother in Law Arrested
Atiq Brother in Law Arrested

By

Published : Jul 29, 2023, 9:50 AM IST

Updated : Jul 29, 2023, 9:59 AM IST

پریاگ راج: پریاگ راج پولیس نے اب مقتول سابق ایم پی عتیق احمد کی دوسری بہن شاہین پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے پہلے سے درج ایک مقدمے کی بنیاد پر عتیق احمد کے بہنوئی محمد احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے محمد احمد سمیت سات افراد کے خلاف صابر حسین کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے، دھمکیاں دینے اور حملہ کرنے سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ کی بنیاد پر ملزم کی تلاش کر رہی تھی۔ جمعہ کو پولیس نے محمد احمد کو اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

عتیق احمد کے قتل کے بعد، پولیس نے ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل پولیس کی جانب سے عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے عائشہ نوری کے شوہر ڈاکٹر اخلاق احمد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس نے صابر حسین کی تحریر پر عتیق احمد کے بہنوئی اور بھتیجے سمیت سات افراد کے خلاف بھتہ وصولی کے معاملے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

عتیق احمد کی بہن، بہنوئی اور بھتیجے سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے صابر حسین جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ اس نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ عتیق احمد کا بھانجہ ان کے پلاٹ پر آیا اور دس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ اس کے ساتھ بھتہ کی رقم ادا نہ کرنے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ چھ جولائی کو پیش آنے والے واقعے کی شکایت لے کر صابر عتیق احمد کی بہن کے پاس پہنچا۔ یہاں عتیق احمد کے بہنوئی محمد احمد سے اپنے بیٹے کو راضی کرنے کی التجا کر رہے تھے کہ تب تک عتیق کا بھتیجا ذکا اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔ اس کے بعد سب نے مل کر اس کی پٹائی کی اور دس دن میں دس لاکھ روپے پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔

رقم ادا کرنے کی بات ماننے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا، لیکن دس دنوں میں دس لاکھ روپے کا بندوبست نہ کر پانے پر اس نے پولیس سے شکایت کی۔ جمعرات کو موصول ہونے والی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد جمعہ کو مقدمہ درج کیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ذکا کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے والد محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے عتیق احمد کی بہن شاہین، بہنوئی محمد احمد، بھانجے ذکاء کے علاوہ وائس، مزمل، شکیل اور راشد عرف نیلو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Atiq and Ashraf Murder Case عتیق اور اشرف کو قتل کرنے کا منصوبہ فول پروف تھا، قتل کے بعد پستول سرنڈر کرنا تھا

اہم بات یہ ہے کہ عتیق احمد کے دو نابالغ بیٹوں کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رکھا گیا ہے۔ عتیق احمد کی بہن شاہین کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رکھے گئے عتیق احمد کے دو کمسن بیٹوں کو تحویل میں لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔ شاہین کی جانب سے ان کے وکیل وجے مشرا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس جواب داخل کرنے کے بجائے شاہین کے شوہر محمد احمد اور بیٹی کو گھر سے اٹھا کر لے گئی۔ اسی وجہ سے ان کی جانب سے عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شاہین کے شوہر اور بیٹی کو پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔ لیکن عدالت میں کوئی جواب دینے سے پہلے ہی پولیس نے پرانے کیس کی بنیاد پر شاہین کے شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

Last Updated : Jul 29, 2023, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details