اردو

urdu

ETV Bharat / state

Double Murder Case In Meerut ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار

میرٹھ ضلع میں پولیس نے ڈکیتی اور دوہرا قتل کی واردات انجام دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار
ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار

By

Published : Aug 16, 2023, 6:01 PM IST

ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ 10 اگست کو الصبح ایک کاروباری کے گھر میں داخل ہو کر دوہرے قتل اور ڈکیتی کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کاروباری کے گھر میں واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی ویب سیریز دیکھ کر بنائی گئی تھی۔ اس میں میرٹھ پولیس نے دو ملزمان کی گرفتاری کر بڑی کامیابی حاصل کی۔ دراصل میرٹھ ضلع کے کشن پوری میں دو بدمعاش لوہے کے تاجر کے گھر میں لوٹ مار کی نیت سے گھس گئے تھے۔70 سالہ تاجر دھن کمار جین عرف ڈی کے کو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے کہاکہ ان کی بیوی انجو جین کو بھی گولی لگی تھی جس نے واردات کے اگلے دن اسپتال نے دم توڑ دیا تھا ۔ واردات کے دوران بدمعاشوں نے تاجر کے بیٹے، پوتی اور دودھ والے کو ہاتھ پیر باندھ کر گھر کے اندر الگ الگ کمروں میں بند کر دیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے گھر سے نقدی، لاکھوں مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس افسران کے مطابق اس کیس حل کرنے میں پولیس کے کئی افسران کو لگایا گیا تھا. جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اور ملزمان کی تلاش کے لیے شہر میں قریب 500 سی سی ٹی وی فٹیج بھی تلاش کیے. جس کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور لوٹ کا سبھی سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:HOUSE COLLAPSE NEAR BANKE BIHARI TEMPLE بانکے بہاری مندر کے قریب مکان منہدم، 5 عقیدت مندوں کی موت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی میرٹھ نے بتایا کہ یہ دونوں ملزمان قریب تین سال سے اس کی ریکی کر رہے تھے اور ڈکیتی کا آئیڈیا ان ویب سریز دیکھ آیا جس کو انہوں نے انجام دیا. پولیس اب ان دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details