اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Raped اترپردیش کے سہارنپور میں نوے سالہ خاتون کے ساتھ عصمت ریزی - سہارنپور پولیس

سہارنپور میں نوے سالہ خاتون کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بزرگ خاتون کے بیٹے کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ Woman Raped in Saharanpur

Etv Bharatاترپردیش کے سہارنپور میں نوے سالہ خاتون کے ساتھ عصمت ریزی
Etv Bharatاترپردیش کے سہارنپور میں نوے سالہ خاتون کے ساتھ عصمت ریزی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 12:11 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور ضلع سے انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سہارنپور میں منگلوار کو بیہت کوتوالی علاقے میں ایک 90 سالہ خاتون کو چاقو سے ڈرا کر عصمت دری کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولس پہنچی اور خاتون کو طبی جانچ کے لیے سہارنپور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کرایا۔ اس کے ساتھ ہی بزرگ خاتون کے بیٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

پورا معاملہ بیہت کوتوالی علاقہ میں وکاس نگر روڈ پر دریائے گنگرا کے پاس شراون سنار کے باغ کا ہے۔ بیہت ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی 90 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ برسوں سے شراون سنار کے باغ میں باغبانی کا کام کر رہی ہے۔ وہ منگل کی شام دیر گئے باغ میں کام کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک نامعلوم نوجوان وہاں پہنچ گیا اور اسے چاقو کی نوک پر پکڑ لیا۔ اس کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ جب وہ بے ہوش ہو گئی تو ملزم نوجوان اسے بغیر کپڑوں کے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ وہاں سے گزر رہے ایک نوجوان نے اسے بغیر کپڑوں کے دیکھا اور باغ کے مالک کو اطلاع دی۔ مالک نے وہاں پہنچ کر اسے علاج کے لیے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے بیٹے نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: Loudspeaker Controversy: سہارنپور میں پولیس نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے

بیہت کوتوالی کے انچارج انسپکٹر یوگیش شرما نے کہا کہ متاثرہ بوڑھی خاتون کو طبی جانچ کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ کے بیٹے کی شکایت پر نامعلوم نوجوان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details