کانپور:اتر پردیش میں لوگ ہولی کے تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب شہر میں بم ملنے سے کانپور پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ جمعرات کو پولیس نے ایک ضلع بدر مجرم واسو سونکر کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 16 دیسی بم برآمد ہوئے۔ تو دوسری جانب جمعہ کو پولیس نے واسو سونکر کی گرل فرینڈ کے گھر سے 288 دیسی بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ہولی کے تہوار سے چند روز قبل اتنی بڑی تعداد میں دیسی بم ملنے سے محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی، سیکورٹی فورس الرٹ موڈ پر آگئی ہے۔ پولیس نے شہر میں اپنی نگرانی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کی شام ضلع بدر مجرم واسو سونکر کو چمن گنج تھانے کی پولیس نے 16 دیسی بموں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے واسو سے پوچھ تاچھ کی اور مجرم سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کو اس کی گرل فرینڈ ٹینا گپتا (20) ساکن لکشمی پوروا تھانہ رائے پوروا کے گھر پر چھاپہ مارا۔
Desi Bombs Recovered in Kanpur کانپور میں ایک گھر سے 288 بم برآمد، ضلع بدر مجرم واسو سونکر گرفتار - یوپی میں کروڈ بم برآمد
کانپور میں کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک ضلع بدر مجرم کی گرل فرینڈ کے گھر سے 288 بم برآمد کیے ہیں۔ چمن گنج تھانہ انچارج امرناتھ وشوکرما نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بم ملنے کے بعد کانپور انتظامیہ نے شہر میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ district Badar criminal arrested in Kanpur
پولیس نے تفتیش کے دوران 288 دیسی بم برآمد کئے۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ معاملے میں چمن گنج تھانے کے انچارج امرناتھ وشوکرما نے بتایا کہ ضلع بدر مجرم واسو سونکر سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ تھانہ رائے پوروا کے لکشمی پوروا کی رہنے والی ٹینا گپتا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ٹینا کے گھر سے 288 دیسی بم برآمد کیے۔ اس کے بعد پولیس نے ٹینا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ساتھ ہی پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔