اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں چوروں کے خلاف چلائی جارہی گرفتاری مہم کے تحت آج کرائم برانچ کی ٹیم نے دو شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کئے گئے چور، 16 فروری کو اوسس ہوٹل کے پاس ایک خاتون سے اس کا پرس چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ تبھی سے ان تمام چوروں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس مسلسل کارروائی کررہی تھی۔
پولیس نے ان چوروں کے پاس سے ایک موٹر سائیکل دو چاقو، خاتون کا پرس، متعدد زیورات اور سات ہزار نقد برآمد کئے ہیں۔