اردو

urdu

ETV Bharat / state

حسین جہاں کی عرضی پر سماعت 25 کو

کرکٹر محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں کی درخواست پرالٰہ آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 25 جولائی مقررکی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 19, 2019, 11:28 AM IST

کرکٹر محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ جب وہ اپنے گھرامروہہ 28 اپریل کی شب پہنچی توان کے سسرال والوں نے انہیں نصف شب میں ہی گھر سے نکال دیا ۔

فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ یہ سب کام ان کے شوہر محمد سمیع کے اشارے پر کیے گئے تھے۔


حسین جہاں نے گذشتہ سال مارچ میں اپنے شوہر اور سسرال والوں کی پولیس میں شکایت کی تھی کہ ان کے شوہر نے گالی دے کر جسمانی اور ذہنی استحصال کیا۔ اس نے مزید الزام لگایا ہے کہ محمد سمیع کا کسی دوسری خواتین کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات ہیں۔


کورٹ نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے الزام میں ڈڈولی پولیس اسٹیشن کے 5 پولیس افسروں کے معاملے میں سماعت کئے جائیں گے ۔ان لوگوں نے آدھی رات کو حسین جہاں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن میں لائے تھے جوکہ یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details