پولیس کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان ایس پی سٹی امت آنند اور صحافیوں کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مستقیم کے بیچ ٹاس ہوا، ٹاس پولیس کرکٹ ٹیم نے جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس کرکٹ ٹیم کی طرف سے کپتان ایس پی سٹی امت آنند کو دو وکٹ ملے۔ 20 اوور کے میچ میں 120 رن بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
تو وہیں جواب میں اتری صحافیوں کی ٹیم 20 اوور میں محض 102 رن ہی بنا سکی اور صحافیوں کی ٹیم 18 رن سے ہار گئی۔
مزید پڑھیں:
کھیل کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے شرکت کی اور کھیل کا بھر پور لطف لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کو کرائے جانے کا مقصد آپسی تال میل اور ایک دوسرے کی عادت خصلت کو جاننا ہے۔