اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد میں لگنے والا پٹاخا بازار سنسان، دکاندار مایوس - مرادآباد میں لگنے والے پٹاخا بازارہٹاخا بازار

دوکانداروں نے مانگ کرتے ہوئے کہا 'ہمیں دیوالی کے اس موقع پر پٹاخا دکان لگائے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہم دوکانداروں نے 15 دن پہلے سے ہی پٹاخے خرید رکھے ہیں، خریدا ہوا مال اگر نہیں فروخت ہوا تو ہمیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

muradabad
muradabad

By

Published : Nov 13, 2020, 11:03 PM IST

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں دیوالی کے موقع پر لگنے والے پٹاخا بازار پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ پابندی این جی ٹی کورٹ کے حکم پر لگائی گئی ہے، این جی ٹی عدالت کا یہ حکم ہے کہ جن شہروں میں آلودگی کا گراف لگا تار بڑھ رہا ہے، وہاں دیوالی کے اس موقع پر 9 نومبر سے 30 نومبر تک کہیں پر بھی پٹاخا بازار لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

پٹاخا بازار سنسان، دکاندار مایوس

مرادآباد میں ہر سال لگنے والے ہٹاخا بازار دوکانداروں نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سبھی دوکاندار ٹیمپریری لایسینس لیکر آتش بازی بیچتے آرہے ہیں لیکن رواں سال اچانک آتش بازی کی دوکانوں پر پابندی لگائے جانے سے دوکانداروں کو بھاری نقصان ہوا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بی جے پی کے اقتدار میں صحافیوں کا قتل کیا جارہا ہے: راہل

دوکانداروں نے مانگ کرتے ہوئے کہا 'ہمیں دیوالی کے اس موقع پر پٹاخا دوکانیں لگائے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہم دوکانداروں نے 15 دن پہلے سے ہی پٹاخے خرید رکھے ہیں، خریدا ہوا مال اگر نہیں بکا تو ہمیں کو بھاری نقصان ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details