ریسات اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر پہونچ کر 5 مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم کے ذریعہ پیٹرول ڈیزل سے ٹیکس کم کرنے، انہیں ویٹ سے ہٹاکر جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے ایم ایس پی کی گارنٹی دینے اور کسان تحریک میں شامل کسانوں کے استحصال روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
اس موقع پر سی پی آئی کے ریاستی کونسل کے رکن رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ 2014 سے پہلے جب بھی پیٹرولیم پڑوڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا. تو بی جے پی رہنما شور شرابا کرنے لگتے تھے۔ لیکن اب وہ خاموش ہیں۔