اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں سی پی آئی نے احتجاج کیا - بارہ بنکی میں کورونا کیسز

ریاست کے تمام او پی ڈیز کھولنے، مہنگائی اور فیس معافی سمیت 12 مطالبات کا ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام دیا گیا۔

بارہ بنکی میں سی پی آئی نے احتجاج کیا
بارہ بنکی میں سی پی آئی نے احتجاج کیا

By

Published : Sep 14, 2020, 5:04 PM IST

سی پی آئی کا الزام ہے کہ او پی ڈیز بند ہونے سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اور ہلاکتیں ہو رہی ہے جبکہ انہیں کورونا اموات میں شامل کیا جا رہا ہے۔

بارہ بنکی میں سی پی آئی نے احتجاج کیا

بارہ بنکی میں ضلع سکریٹری برج موہن ورما کی قیادت میں کثیر تعداد میں سی پی آئی کارکنان ضلع مجسٹریٹ پہنچے اور یہاں انہوں نے حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔

بعد ازیں 12 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم مجسٹریٹ پی سی وشکرما کو دیا گیا۔ سی پی آئی کے ریاستی کونسل کے رکن وکیل رندھیر سنگھ سمن نے کہا کہ او پی ڈی بند ہونے سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ موت بھی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ مختلف امراض میں ہو رہی موتوں کو کورونا اموات میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی اور اسکولوں کی فیس معافی سمیت کُل 12 نکاتی مطالبات پر مبنی میمورنڈم دیا گیا ہے۔ سی پی آئی رہنما نے کہا اگر اس پر غور نہ کیا گیا تو احتجاج بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور میں آن لائن جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش

ABOUT THE AUTHOR

...view details