ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اب انتظامیہ دیہی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
گوتم بدھ نگر ضلع میں صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم پرسون دویدی کی سربراہی میں مختلف گاؤں بلاس پور، سلیم پور گجر اور چپڑ گڑھ میں بڑے پیمانے پرٹیسٹ مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔