ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری نے کووڈ-19 ویکسین کے ڈرائی رن کا الگ الگ رینڈم پوائنٹ پر جاکر معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔
دراصل کووڈ-19 ویکسینیشن مراکز پر تین سیشن میں ویکسینیشن کا کام مکمل ہوگا۔ سب سے پہلے انٹری ڈیسک پر درج حرارت اور شناختی کارڈ لیکر ویکسینیشن کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرے کمرے میں ویکسین لگائی جائے گی۔
ویکسینیشن کے بعد مریض کچھ ٹائم کے لیے آبزرویشن حال میں رکھا جائے گا۔ جس سے کے ویکسین لگے مریض کو کسی بھی طرح کی پریشانی ہو تو ڈاکٹرز موجود ہو۔ ویکسینیشن کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے، اس کے لیے انتظامیہ نے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ سبھی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہی آج ڈرائی رن کیا گیا۔