اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: کامیابی کے ساتھ کورونا کی ٹیکہ کاری جاری

اترپردیش کے ضلع مئو میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔ مئو ضلع کے ہر ویکسینیشن سنٹر میں 110 کووڈ ویکسین ڈوز موجود ہیں۔ ان میں سے 100 ڈوز لگائے جائیں گے۔

کامیابی کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا کام شروع
کامیابی کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا کام شروع

By

Published : Jan 16, 2021, 3:23 PM IST

مئو ضلع میں کووڈ 19 ویکسینیشن کے تحت سب سے پہلے محکمہ صحت کے ملازمین کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ ویکسین کو سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیاہے۔ پولس اور انتظامیہ کے افسران یہاں موجود ہیں۔

ویکسینیشن سنٹر کے انچارج ڈاکٹر ایس این آریہ نے کہا کہ تمام ملازمین کو محکمہ صحت کی فہرست کے مطابق ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ آج سے ضلع میں پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری شروع ہوگئی ہے۔ سب سے پہلے تو آشا ورکرز، آنگن باڑی ورکز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔

مئو میں بھی کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کی شروعات

انہوں نے مزید کہا کہ مئو ضلع کے ہر ویکسینیشن سنٹر میں کووڈ ویکسین کے 110ڈوز محفوظ رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے 100 ڈوز لگائے جائیں گے۔ کووڈ 19 ویکسین کو 2 سے 8 ڈگری سیلسیس کے درمیانی درجہ حرارت پر رکھا جا رہا ہے ۔

گھوسی کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سی ایل سونکر نے کہا کہ حفاظت کے لیے پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور آج 100 لوگوں کو کووڈ ویکسین کا خوراک دیا جائے گا۔

کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگانے والے ملازم اجئے کمار کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیکہ لگانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ یہ ٹیکہ ہمیں کورونا کے خلاف لڑنے میں مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے واقعہ کی تصدیق کے تقریباً ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا کا ٹیکہ فرنٹ واریئرس کو لگایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیکہ لگانے میں لاپرواہی نہ برتیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details