اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا سے اب تک 7393 افراد ہلاک - اترپردیش کی خبریں

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں تقریبا 5 لاکھ 12 ہزار 850 کیسز ہیں، جبکہ 7,393 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

COVID-19: UP reports 21 deaths, 1,573 new cases
اتر پردیش میں کورونا سے اب تک 7393 افراد ہلاک

By

Published : Nov 17, 2020, 12:22 PM IST

اتر پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اب کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

کل یو پی میں 1573 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 21 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔



صوبے میں اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 854 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ جن میں لکھنؤ سے 63176، کانپور سے 27409، پریاگ راج میں 23945، غازی آباد سے 19330، گورکھپور سے 18892، نوئیڈا سے 19142، وارانسی سے 17562، میرٹھ سے 13846، بریلی سے 11955، علی گڑھ سے 9712 ہیں۔اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔


کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 7,393 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لکھنؤ میں 938، کانپور شہر میں 754، وارانسی میں 355، میرٹھ میں 368، پریاگ راج میں 338، گورکھپور میں 315، مراد آباد میں 168، بریلی میں 154، آگرہ میں 156 ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ایکٹیو کیسز 22603 ہیں، جن میں لکھنؤ میں 3218، میرٹھ میں 1812، نوئیڈا میں 1209، غازی آباد میں 1280، پریاگ راج میں 902، وارانسی میں 898، کانپور میں 885، گورکھپور میں 355 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details