اترپردیش کے گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے حکم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجے مشرا کی ہدایات کے بعد جیور تحصیل کیمپس میں کووڈ۔19 ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا۔
کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک کا قیام - ضلع گوتم بدھ نگر میں ہیلپ ڈیسک
کورونا وائرس کےمسائل،احتیاطی تدابیر،اقدامات سے متعلق کوئی بھی سوال اس ہیلپ ڈیسک پر پوچھے جاسکتے ہیں۔
![کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک کا قیام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7876652-1089-7876652-1593773491930.jpg)
ہیلپ ڈیسک سے کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے ضلع اور تحصیل سطح پر کووڈ۔19 ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جس کے تحت جمعہ کے روز کووڈ۔19 ہیلپ ڈیسک نے جیور تحصیل کیمپس میں کام کرنا شروع کیا۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ ضلع میں انٹی گریٹیڈ کنٹرول روم کے ذریعے کووڈ کے حوالے سے مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔جہاں یومیہ 400سے زائد کالز موصول ہو رہی ہیں۔جن پر سنجیدگی سے غور کر کے شکایت کا ازالہ کیا جاتا ہے۔