اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹنگ کے دوران کووڈ احکامات کی خلاف ورزی - اترپردیش کے ضلع ہردوئی

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی مکمل خلاف ورزی کی گئی۔

ووٹنگ کے دوران کووڈ احکامات کی خلاف ورزی
ووٹنگ کے دوران کووڈ احکامات کی خلاف ورزی

By

Published : Dec 24, 2020, 4:37 PM IST

ویڈیو میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بار ایسوسیئشن کے اس انتخابات میں کووڈ احکامات کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔

اس دوران لوگوں نے نہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا ، نہ ماسک کا اہتمام نظر آیا اور نہ ہی کسی قسم کا احتیاط نظر آیا۔

ووٹنگ کے دوران کووڈ احکامات کی خلاف ورزی

انتخابات سے قبل انتظامیہ نے کووڈ احکامات کا پوا لحاظ رکھتے ہوئے ووٹنگ کرانے کا دعوی کیا تھا تاہم عملی طور پر ایسا کچھ نظر نہیں آیا۔

اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب ہردوئی بار ایسوسئشن کے صدر اروند کمار سنگھ سے بات چیت کی تو انہوں نے بڑے اطمان کے ساتھ کووڈ احکامات پر مکمل عمل آوری کا دعوی کیا۔

تاہم ویڈیو میں نمایاں طور پر کووڈ احکامات کی مکمل خلاف ورزی دیکھی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details