اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی کورٹ میں عدالتیں 19 اگست تک نہیں لگیں گی - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر الہ آباد ہائی کورٹ اور اس کی لکھنؤ بینچ میں عدالتیں 17 اگست سے 19 اگست تک نہیں لگیں گی۔

ہائی کورٹ میں عدالتیں 19 اگست تک نہیں لگیں گی
ہائی کورٹ میں عدالتیں 19 اگست تک نہیں لگیں گی

By

Published : Aug 17, 2020, 8:28 AM IST

چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کے سینیئر ججوں سے مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر اور لکھنؤ اودھ بار اسوسی ایشن کی رپورٹ پر غور و خوض کرکے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ججوں کی انتظامی کمیٹی کے اتفاق سے الہ آباد، لکھنؤ میں عدالتوں میں ججوں کو نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اور لکھنؤ بینچ میں وہاں کے سینیئر جج کے سامنے ارجینٹ کیس اگر کوئی ہے تو الہ آباد ہائی کورٹ اور لکھنؤ بینچ میں نامزد ججوں کے سامنے ان کیسز کی شنوائی ویڈیو کانفرنسنگ سے ہوگی۔ 19 اگست کے بعد کی صورتحال پر چیف جسٹس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر الگ سے فیصلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details