اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 365 اموات - CORONAVIRUS IN UP NEWS

اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 365 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 365 اموات

By

Published : Jun 13, 2020, 9:35 AM IST

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 12616 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 365 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

یو پی میں آج 536 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اگرہ میں سب سے زیادہ 1009، نوئیڈا میں 864، میرٹھ میں 591، کانپور نگر میں 636، دارالحکومت لکھنؤ میں 523، غازی آباد میں 581، سہارنپور میں 283، فیروزآباد میں 359، مراد آباد میں 283، بارہ بنکی میں 214، وارانسی میں 262، جونپور میں 395، بستی میں 251، رام پور میں 248، علی گڑھ میں 245، امیٹھی میں 215، بلند شہر میں 300،صوبے میں اب تک 7609، مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

آگرہ سے 823، غازی آباد سے 333، نوئیڈا سے 475، میرٹھ سے 393، کانپور سے 344، سہارنپور سے 233، وارانسی سے 162، دارالحکومت لکھنؤ سے 370، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 365 موت ہوئی۔ آگرہ میں 60، میرٹھ میں 47، کانپور شہر میں 25، غازی آباد میں 19،علی گڑھ میں 19، مراد آباد میں 13، لکھنؤ میں 7 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ صوبے کے 40 اضلاع ایسے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ حالانکہ تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن بازار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details