ریاست اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں روز بروز غیر مقامی مزدوروں کی آمد کے سبب گاؤں میں کورونا پازیٹیو کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بدھ کے روز ایک دن میں 10 کیسز پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اب یہ تعداد بڑھ کرکل 55 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اے کے شریواستوا کے مطابق 'بدھ کی شام موصول رپورٹ میں کل 10 پازیٹیو پائے گئے۔ جس میں تھانہ آسپور دیوسرہ کے چھ، پٹّی کے ایک ، کنڈہ کے دو اور باگھرائے کے ایک سمیت کل دس پازیٹیو ہیں۔'
ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔ 11 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ضلع میں کل 15834 افراد کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔ وہیں 1357 افراد کے سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔