اردو

urdu

ETV Bharat / state

'چنمیانند پر عدالت کاروائی کرے گی' - minister of Social Justice and Empowerment india top news

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے جسمانی طور سے معذور افراد کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کی۔

'چنمیانند پر عدالت کاروائی کرے گی'

By

Published : Sep 14, 2019, 2:45 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST

یہ تقریب جسمانی طور سے معذور افراد کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے سہولت کے لحاظ سے سامان فراہم کیے گئے۔

سی ایس این پی جی کالج میں منعقدہ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے اپنی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اتر پردیش کی حکومت کے ڈھائی برس مکمل ہونے پر کہا کہ یوگی کی حکومت کی مدت کار ان کے خدمات سے پر ہے۔

'چنمیانند پر عدالت کاروائی کرے گی''چنمیانند پر عدالت کاروائی کرے گی'

ملک میں ون نیشن ون لا یعنی ایک ملک ایک قانون نہیں ہے۔ تاہم جب مرکزی وزیر سے پوچھا گیا کہ ملک میں دو ریاستوں نے موٹر ویکل ایکٹ کو نافذ نہیں کیا ہے تو اس سوال پر انہوں نے زیادہ کچھ کہنے سے گریز کیا اور بس اتنا کہا کہ موٹر ویکل ایکٹ عوام کی حفاظت کے لیے ہے۔

اس کے بعد جب ان سے پرینکا گاندھی اور اروند کیجریوال سے متعلق سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے رہنما سے متعلق ان سے سوال نہ پوچھے جائیں۔

مرکزی وزیر گہلوت سے بی جے پی حکومت میں سابق مرکزی وزیر چنمیانند سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا کہ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان پر ریاستی حکومت ایکشن لے رہی ہے لیکن چنمیانند جیسے ملزموں پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کا بھی کوئی تفصیلی جواب دئے بغیر انہوں نے بس اتنا کہا کہ اس پر عدالت کاروائی کرے گی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details