بریلی میں ضلع عدالت کی اسپیشل کورٹ سے تبلیغی جماعت کے ممبران کو رہائی مل گئی ہے۔
گزشتہ برس، ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ میں تبلیغی جماعت کے 13 ممبران اور ضلع مرادآباد کے تھانہ ٹھاکور دوارہ میں 8 ممبران کے خلاف، کورونا وائرس کو پھلانے کی سازش کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان تمام ممبران پر الزام تھا کہ کووڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت نے جو گائڈ لائن جاری کی تھی۔ ان تمام ممبران نے اُس کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس کے تحت ان تمام ممبران کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے علاوہ تمام سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے اِنہیں جیل بھیج دیا تھا تھا۔
اس کے بعد تمام تبلیغی ممبران کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن اور ہائی کورٹ کے احکامات کی بنیاد پر عدالت نے طے کیا تھا کہ ایسے تمام معاملوں کی زون سطح پر کسی ایک ضلع میں سماعت ہوگی، کیوں کہ حکومت کی نظروں میں تمام تبلیغیوں کو ایک ہی جرم میں جیل میں بند کیا گیا تھا۔
بجنور اور مرادآباد اضلاع میں تبلیغی جماعت کے تمام معاملوں کو بریلی ضلع عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ تقریباً چار مہینے سے بریلی ضلع عدالت میں معاملے کی سماعت ہو رہی تھی۔
گذشتہ ایک برس سے کورونا وائرس پھیلانے کے الزام پر سزا برداشت کر رہے تبلیغی جماعت کے ممبران کو اپنا جرم قبول کرنے کے بعد جرمانہ جمع کرا کے رہا کر دیا گیا۔