اردو

urdu

ETV Bharat / state

Court Grants Bail to Abdullah Azam: عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر - سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ کے سابق ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم

اترپردیش کے رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم Samajwadi Party Leader Abdullah Azam Khan جلد جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ ان کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں ہیں۔ سماجوادی پارٹی کارکنان میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔Court Grants Bail to Abdullah Azam

Court Grants Bail to Abdullah Azam: عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر
Court Grants Bail to Abdullah Azam: عبداللہ اعظم کی تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور، جلد آ سکتے ہیں جیل سے باہر

By

Published : Jan 12, 2022, 3:59 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں Rampur MP Azam Khan کے فرزند عبداللہ اعظم کی آخرکار تمام معاملوں میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں ہیں۔ عدالت سے راحت ملنے کے بعد اب عبداللہ اعظم خان جلد ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ ان کی گھر واپسی کے لئے کاغذی کاروائی بھی شروع ہوئی گئی ہے۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in UP سے متعلق سماجوادی پارٹی کارکنان میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے تو وہیں عبداللہ اعظم کے جیل سے باہر آنے کی اطلاعات سے پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب پارٹی کارکنان اپنے رہنما عبداللہ اعظم کا رامپور میں بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ نو معاملوں میں منگل کے روز ضمانتیں داخل کر دیے گئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کی اہلیہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ و فرزند عبداللہ اعظم کے خلاف دو برتھ سرٹیفیکیٹس، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ رکھنے کے معاملے سمیت کئی معاملے درج کرائے گئے تھے، وہ گذشتہ 26 فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں قید ہیں جبکہ ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ 10 ماہ بعد رہا ہو گئیں تھیں۔ Court Grants Bail to Abdullah Khan

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان اور ان کے بیٹے پر فرد جرم عائد

عبداللہ اعظم پر تقریباً 40 مقدمات درج ہیں۔ انہیں ان تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ امید جتائی جا رہی ہے کہ عبداللہ اعظم جیل سے باہر آکر اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کریں گے۔ Court Grants Bail to Abdullah Azam

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details