اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2023, 9:06 PM IST

ETV Bharat / state

Mathura Eidgah Case شاہی عیدگاہ معاملہ، عدالت نے سروے کی درخواست کو خارج کیا

سروے کی مخالفت کرتے ہوئے دفاعی فریق کے وکیل نیرج شرما نے دلائل دئیے کہ ایک کیس جس میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں آیا اس کیس میں نظر ثانی کی درخواست فائل نہیں کی جاسکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک مقامی عدالت نے شری کرشنا جنم بھومی و شاہی مسجد عیدگاہ کیس میں شاہی مسجد عیدگاہ کے سروے کے لئے داخل نظر ثانی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل(سول)سنجے گور نے بتایا کہ اڈیشنل سیشن جج ابھیشیک پانڈے کی عدالت نے یہ فیصلہ دفاعی فریق کے دلائل سننے اور اس کے ذریعہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملحوظ رکھتے ہوئے سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ سروے کی مخالفت کرتے ہوئے دفاعی فریق کے وکیل نیرج شرما نے دلائل دئیے کہ ایک کیس جس میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں آیا اس کیس میں نظر ثانی کی درخواست فائل نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا سابق میں کیا گیا ایک فیصلہ بھی یہ کہتا ہے کہ عبوری آرڈر پر رویژن نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرضی گذار کے وکیل راجندرا مہیشوری نے عدالت میں مئی 2022 رویژن فائل کی تھی جس میں سول جج سینئر ڈویژن نے سروے کی درخواست والی عرضی کو خارج کردیا تھا۔21جولائی 2022 کو عدالت نے جب معاملے کی سماعت کے جواز شنوائی کا آرڈر دیا تھاتو عرضی گذار کی جانب سے دوسری نظر ثانی کی درخواست 25جولائی 2022 کو داخل کی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 23دسمبر کو شری کرشنا وراجمان ٹھاکر کیشودیو مندر متھرا، دہلی باشندہ جئے بھگوان گوئل اور دیگر تین کی جانب سے شاہی مسجد عیدگاہ و دیگر تین کے خلاف درخواست داخل کی گئی تھی جس کی سول جج(سینئر ڈویژن)کی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details