اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: میاں بیوی کی خودکشی، 9 ماہ کا بچہ تنہا - اندرا پورم پولیس اسٹیشن

اندرا پورم میں نو ماہ کے بچے کو پیچھے چھوڑ کر ایک نوجوان جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

غازی آباد: میاں بیوی  نے خودکشی کرلی ، 9 ماہ کا بچہ گھر میں اکیلا ملا۔
غازی آباد: میاں بیوی نے خودکشی کرلی ، 9 ماہ کا بچہ گھر میں اکیلا ملا۔

By

Published : Jun 27, 2020, 9:52 AM IST

غازی آباد کے اندرا پورم سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے مبینہ طور پر جمعہ کے روز خودکشی کرلی۔ 9 ماہ کا بچہ گھر میں اکیلا ملا ۔ جوڑے کی اچانک موت نے ان کے کنبہ کے افراد اور پڑوسیوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ جب کہ موقع سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نکھل کمار (31) اور اس کی اہلیہ پیلوی بھوشن (28) کے نام سے کی ہے۔ جوڑے کا تعلق پٹنہ سے ہے اور وہ گذشتہ ایک سال سے کرائے کی رہائش پر اندرا پورم میں رہ رہے تھے۔ ان کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور ایک نو ماہ کا لڑکا ہے۔

کمار نوئیڈا میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ سیلز منیجر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

پولیس کو پلوی کے بائیں ہاتھ پر ایک زخم ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے نے خود کو پھانسی دینے کے لئے "گامچا" استعمال کیا تھا۔

اندرا پورم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجیو شرما نے بتایا کہ زخم چھری سے لگا ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ کمار کی لاش بیڈ روم کے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، جب کہ پلوی ہال میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ۔ پولیس کو ان کا بچہ ڈرائنگ روم میں کھیلتا ہوا ملا جہاں پلوی بھوشن کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

اس علاقے کے سرکل آفیسر انشو جین نے بتایا کہ ''خود کشی کے واقعے سے قبل پلوی بھوشن نے گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی اپنی بہن کو متنبہ کیا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب ان کی رہائش گاہ پہنچنے اور بچے کو ساتھ لے جانے کے لئے کہا تھا۔

جین نے کہا کہ "انہوں نے واٹس ایپ پر صبح 3:46 بجے انجلی (بھوشن کی بہن) کو ٹیکسٹ کیا تھا۔ انجلی نے صبح 6.30 بجے کے قریب میسج پڑھی اور فورا اپنی بہن اور جی جا کو فون کیا۔ جب انہوں نے اس کی کال کا جواب نہیں دیا تو اس نے اپنے دوست کو فون کیا۔ میگھا جو اندرا پورم میں بھی رہتی تھیں اور ان سے ان کی رہائش گاہ پر جانے کو کہا۔ جب وہ وہاں گئی تو اسے دروازے کھلا اور بھوشن کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ فوری طور پر، میگھا نے انجلی کو واقعے سے آگاہ کیا اور پڑوسیوں کو بھی آگاہ کیا۔ ان میں سے ایک نے پولیس کو اطلاع دی۔

جین نے کہا کہ 'ہماری ٹیم صبح 7.40 بجے کے قریب موقع پر پہنچی۔'

جین نے یہ بھی کہا کہ انجلی نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جوڑے کی اچانک موت نے ان کے کنبہ کے افراد اور پڑوسیوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

اندرا پورم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجیو شرما نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلقم ہوا ہے کہ جوڑے نے خودکشی کی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہمیں ابھی تک متوفی کے لواحقین سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔''

شرما نے مزید کہا کہ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details