مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پولیس نے ہائی پروفائل میٹرمونیل سائٹ کے ذریعہ سے ڈاکٹر، انجینئرس کے رشتے کرانے کی آڑ میں ٹھگی کرنے والے میاں۔بیوی کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مرادآباد نگر نگم کے تجاوزات ٹاسک فورس سے سبکدوش کرنل سے 27لاکھ 16ہزار روپئے ٹھگنے کے بعد کرنل نے سول لائن تھانے میں اس حوالے سے 10جون کو 2022 کو ایک رپورٹ درج کرائی تھی۔ Couple Arrested in Moradabad
پولیس نے اس معاملے جانچ شروع کی تو اسے کئی اہم سراغ ملے۔اس ضمن میں آگے کی کاروائی کرتے ہوئے آج پولیس نے دو ملزمین ببلو سنگھ کمار باشندہ لاتو تھانہ بالوماتھ ضلع لتیہار جھارکھنڈ اور پوجا یادو ضلع ویشالی صوبہ بہار کو گرفتار کیا ہے دونوں میاں۔بیوی بتائے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے پولیس کو پوچھ گچھ میں بتایا کہ ڈھائی سال قبل دونوں کی ملاقات راجستھان کے کوٹہ میں ایک کوچنگ سنٹر میں ہوئی تھی۔ پوجا نے اپنی ایک سہیلی کی ذریعہ میٹرو مونیل سائٹ سے ٹھگی کا آئیڈیا لے کر اس پر کام شروع کیا اور تقریباً ڈھائی سالوں میں ان دونوں نے 35افراد سے ایک کروڑ 16لاکھ 83ہزار روپئے کی ٹھگی کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں سول لائنس تھانے میں درج رپورٹ کی بنیاد پر سائبر سیل اور تھانے کی پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کی تھی۔