اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹوکیو اولمپکس، ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر چوبے - دہلی میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا

صارفین کے امور، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن، ماحولیات، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر اشونی چوبے
ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر اشونی چوبے

By

Published : Jul 25, 2021, 1:18 PM IST

دہلی میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (PEFI) کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں انہوں نے بھارت وجے بھوا کے نعرے کے ذریعہ تمام کھلاڑیوں کو وطن عزیز کی طرف سے نیک خواہشات ارسال کیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت چوبے نے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو کو مبارکباد پیش کی۔

ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر اشونی چوبے

انہوں نے کہا کہ میرا بائی نے پورے ملک کے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا کام کیا ہے۔ قوم کو میرا بائی پر فخر ہے۔

ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر اشونی چوبے

انہوں نے کہا کہ بھارت اس بار اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ جس کا آغاز ہوچکا ہے۔
سیکرٹری، فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا، ڈاکٹر پیوش جین نے کہا کہ PEFI کے ذریعہ گزشتہ سال 23 جون کو بین الاقوامی اولمپک ڈے منانے کے بعد سے ملک بھر میں کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش ہے۔

ملک کو میرا بائی چانو پر فخر ہے: مرکزی وزیر اشونی چوبے

یہ بھی پڑھیں: سرکردہ شخصیات کی میرابائی چانو کو مبارکباد


اس موقع پر فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (PEFI ) کے قومی شریک سکریٹری، ڈاکٹر چیتن کمار، ڈاکٹر شرد شرما، ترون شرما، قومی خزانچی پروند کمار، دہلی ریاست کے سکریٹری پون تیاگی، گوتم بدھ نگر سے سروش اپادھیائے، امر چوہان، ترن یادو، راجن کمار پانڈے، ہری دیو سنگھ، اومیش شنکر، لکھنؤ کے سکریٹری مظفر عالم، بابو مان اور پنکج مشرا سمیت مختلف شعبوں کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details