ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی نشست پر ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے، کاؤنٹنگ مقام پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
گھوسی اسمبلی حلقہ پر بھی کاؤنٹنگ شروع واضح رہے کہ حفاظتی مقاصد کے پیش نظر پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
کاؤنٹنگ مقام کے تین کلومیٹر تک کے اطراف کو سیل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گھوسی اسمبلی نشست پر بی جے پی کے رہنما پھاگو چوہان کو بہار کا گورنر مقرر کیے جانے کے بعد پھاگو چوہان نے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ بہار سمیت کئی ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کی گئی تھی، اس کے لیے راشٹرپتی بھون نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا، اور نوٹیفیکیشن کے مطابق پھاگوچوہان کو بہار کانیا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پھاگو چوہان کو بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن کی جگہ پر نیا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ ٹنڈن کو کومدھیہ پردیش کی ذمہ داری دی گئی تھی۔