ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں تھانہ فیز 3 پولیس نے جعلی نوٹ چھاپنے والے تین شاطر افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمین کے پاس سے 29 ہزار 900 روپئیے بھی برآمد کیا ہے۔ اس علاوہ جعلی نوٹ، جعلی نوٹ بنانے میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر، پرنٹر، کاغذ، رنگا رنگی مواد، قینچی اور پینسل بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تھانہ فیز 3 کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ بہلولپور گاؤں کے قریب مارکیٹ میں جعلی کرنسی کے بدلے نقد رقم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے رجنیش نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے کچھ جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ تفتیش کے دوران، رجنیش نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں رام پرتاپ اور سرجیت کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ چھاپتا ہے۔