اردو

urdu

ETV Bharat / state

کونسلرز کا شدید احتجاج، تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سینکڑوں کونسلرز نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

councellors

By

Published : Feb 27, 2019, 8:09 PM IST


کونسلروں کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت ان کی ماہانہ تنخواہ 20,000 ادا کرے اگر حکومت اس مطالبے کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ریاستی سطح پر سبھی شہر کے کونسلر دارالحکومت لکھنؤ میں مظاہرہ کریں گے۔

کونسلروں کی قیادت کر رہے سنجے دورالیہ نے کہا کہ تنخواہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے کونسلر بدعنوانی کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔

councellors

اگر حکومت ان کے مطالبے کو تسلیم کرلے تو کونسلر اور جے ای ای سمیت اعلی افسران کے مابین کرپشن ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کونسلر عوام کے مابین رہ کر سب سے زیاد کام کرتا ہے اس کے باوجود انہیں وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ہے اور افسران کو وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ ان کے ساتھ غیرمساویانہ سلوک ہے جسے بند کیا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details