اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ بھرتی بدعنوانی میں حکومت جواب دے: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اساتذہ بدعنوانی معاملے میں اترپردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

اساتذہ بھرتی بدعنوانی میں اترپردیش حکومت جواب دے: پرینکا
اساتذہ بھرتی بدعنوانی میں اترپردیش حکومت جواب دے: پرینکا

By

Published : Jun 11, 2020, 10:57 PM IST

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اساتذہ بدعنوانی معاملے میں اترپردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بڑا گھوٹالہ حکومت کی ساز باز سے ہوا ہے اور اس میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ اس لئے یوگی حکومت کو اس بارے میں جواب دینا پڑے گا۔

کانگریس اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینگا گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ یہ گھوٹالہ حکومت کی ناک کے نیچے ہوا ہے اور اسے دباکر رکھا گیا تھا۔ محترمہ گاندھی کا ماننا ہے کہ افسران کی ساز باز کے بغیر اتنا بڑا گھپلہ نہیں ہوسکتا۔ اس لئے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’لاکھوں نوجوانوں نے امتحان دیا۔ لاکھوں نے نوکری کی امید لگائی۔ لاکھوں نے سال بھر انتطا کیا۔ بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے سسٹم میں بیٹھے لوگوں کی ساز باز سے مہا گھوٹالہ ہوتا رہا۔ سال بھر اسے دبائے رکھا گیا۔ اب حکومت کو امتحان میں شامل ہوئے محنتی طلبا اور کامیاب ہوئے لوگوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details