اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس میں اسکالرشپ بدعنوانی میں 105 مقدمے درج

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سن 2010 /11 کے مالیاتی سال میں مرکزی حکومت کے جانب سے اقلیتی طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کی اسکیم چلائی گئی تھی اس میں تقریبا چار کروڑ کی بدعنوانی کی گئی تھی۔

By

Published : Sep 7, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:45 PM IST

ایس پی رام سریش یادو

حالانکہ اس کی تفتیش کا حکم اکنامکس آفنس ونگ(ای او ڈبلیو) کو دیا گیا تھا، تفتیشی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اب مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

ایس پی رام سریش یادو

ای او ڈبلیو کے ایس پی رام سریش یادو کے مطابق یہاں تقریبا چار کروڑ کی بدعنوانی کی گئی تھی اور جانچ میں یہ بات درست پائی گئی ہے۔

اس تعلق سے اب شہر کے مختلف تھانوں میں 105 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ 145 مدرسے اور جونیئر ہائی اسکول پر اسکالرشپ کی رقم میں بدعنوانی کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مدرسہ کے منتظم، پرنسپل، اساتذہ اور اقلیتی بہبود افسران پر بھی کاروائی کی جائے گی اور انھیں گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے اقلیتی امور کے افسر سومن گپتا اور سنجے تیاگی پر بھی کاروائی کی جائے گی۔

رام سریش یادو نے بتایا کہ جانچ میں ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جو حیران کر دینے والی تھی متعدد مدرسوں کا کوئی وجود ہی نہیں تھا دستاویزات میں فرجی مدرسے اور فرضی طلباوطالبات کے نام پر بھی اسکالرشپ کی رقم ہضم کرلی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details