لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو مہنگائی کے مسئلے پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں بڑھتی مہنگائی اور بدعنوانی نے معاشی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ عوام الناس کے زندگی کے لالے پڑ گئے ہیں۔
ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہا اس حکومت میں لوگ بے بس اور لاچار ہیں۔ بی جے پی حکومت نے مہنگائی روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔ لوگ قرض پر زندگی گزارنے کو مجبور ہیں۔ مہنگائی سے پریشان ہوکر مجبوری میں کئی لوگوں نے خودکشی تک کرلی ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں۔ نوجوان کا مستقبل تاریکی میں ہے اور کرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
ریزرو بین کے تازہ اعداد کے مطابق لوگوں کے گھریلی بجٹ پر برا اثر پڑنے سے قرض برھ رہا ہے۔ لوگوں کی بچت شرح میں کمی آئی ہےاور دین داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔سیونگ میں ہم 50سال پیچھے ہورہے ہیں۔ لوگوں کی آمدنی میں بھاری کمی تشویش کا باعث ہے۔
مہنگائی کا موقع تو روزانہ کی اشیاء خوردنی اور گھریلواستعمال کی چیزوں پر بھی پڑرہا ہے۔ تیل، گھی، دال، آٹا، سبزی کی قیمتوں پر کوئی روک نہ لگنے سے لوگوں کا گھریلو بجٹ بگڑ گیا ہے۔ ڈیزل، پٹرول، کھاد، بیج کی قیمتوں میں اضافے سے کسان کی فصل کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔