اترپردیش کے ضلع بہرائچ بلاک تیجواپور تحصیل مہسی کے گاؤں چوکھڑیا کے پردھان سنگیتا کے شوہرکیلاش ناتھ پر گاؤں والوں نے الزام لگایا ہے کہ 3-4 سال قبل وزیر اعظم رہائشی منصوبہ کے تحت کالونی کے مکان دلانے کے لیے نام پر دس دس ہزار روپے لئے ہیں ۔
گاؤں پردھان کے شوہر پر لگایا رشوت لینے کا الزام انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو کالونی دیں گے اور اگر نہیں دیا تو آپ کا روپیہ سود کے ساتھ واپس کردیا جائے گا۔
لہذا ان غریبوں نے سر پکی چھت کے سایہ کے لالچ کے لئے اپنی زمین گروی تک رکھ گاؤں پردھان کو دس دس ہزار روپیہ دیا
گاؤں پردھان کے شوہر پر لگایا رشوت لینے کا الزام لیکن گاؤں والوں کو آج تک نہ تو مکان ملے اور نہ ہی روپیہ۔ جب روپیہ واپسی کا مطالبہ پردھان سے کیا جاتا ہے تو گالی گلوچ کرکے بھگا دیا جاتا ہے اور سرزنش کی جاتی ہے ۔
متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس نے متعلقہ افسران سے شکایت بھی کی لیکن کچھ نہیں ہوا مجبور ہوکر میڈیا کی مدد سے بڑے افسران تک اپنی بات کو پہنچانا مناسب سمجھا، اس لیے آج ہم سب میڈیا سے مخاطب ہیں کہ ہماری بات اعلیٰ افسران تک پہنچے۔