انہوں نے کہا کہ اس سے کساد بازاری کی مار جھیل رہے سرمایہ کاروں کو کافی راحت ملے گی، بھارت کا سرمایہ کاری کے نئے ہب کے طور پر فروغ ہوگا۔ جس کا فائدہ اترپردیش کو بھی ہوگا اور ریاست میں روزگار کے امکانات بڑھیں گے۔
وزیر اعلی، لکھنؤ کے آئی آئی ایم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اقتصادی کساد بازاری کا ماحول ہے ایسے میں ٹیکس ریٹ کم ہونے سے سرمایہ کار سرمایہ کاری کی جانب مائل ہوں گے اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ چین ٹریڈ وار کا فائدہ بھی ہندوستان کو ملے گا۔ ابھی تک جو سرمایہ کاری چین میں جارہی تھی اب ہندوستان میں کی جائےگی کیونکہ ایشیا میں ٹیکس ریٹ ہندوستان میں سب سے کم ہے جو ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین بنانے کی ہدف کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ مارکیٹ کا رجحان دیکھا جائے تو آزادی کے بعد کا یہ سب سے دلیرانہ فیصلہ ہے۔ایک دن میں 7 لاکھ کروڑ روپئے کی نئی چھلانگ مارکیٹ میں آئی۔ 2006 سے لے کر اب تک مختلف پالیسیوں میں جنہوں نے یو پی میں سرمایہ کاری کی ہے انہیں بھی اس رعایت کا فائدہ ملے گا۔ نئی معاشی اصلاحات سے آٹو، کیپنٹل انسیٹیو انڈسٹری کو فائدہ ملے گا۔