اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا کے 184 مثبت کیسز - اترپردیش

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے بیچ اترپردیش میں بھی کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Coronavirus: Uttar Pradesh reports 184 new Covid-19 cases, tally rises to 7,170
اترپردیش میں کورونا کے 184 مثبت کیسز

By

Published : May 29, 2020, 10:25 AM IST

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست اترپردیش میں کورونا کے 184 نئے کیسز مثبت پائے گئے جبکہ ریاست کے 75 اضلاع میں کل متاثرین کی تعداد 7170 ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 197 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اگرہ میں سب سے زیادہ 874 کورونا متاثرین ہیں جبکہ کانپور نگر میں 339، دارالحکومت لکھنؤ میں 349، سہارنپور میں 240، نوئیڈا میں 375، میرٹھ میں 403، فیروزآباد میں 238، مراد آباد میں 201، غازی آباد میں 266، بارہ بنکی میں 144، وارانسی میں 171، علی گڑھ میں 130، بلند شہر میں 111 مثبت کیسز پائے گئے۔

وہیں ریاست میں اب تک 4215 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جنہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ محکممہ موسمیات کے مطابق آگرہ سے 739، غازی آباد سے 197، نوئیڈا سے 253، میرٹھ سے 286، کانپور سے 302، سہارنپور سے 207، وارانسی سے 87 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 290 کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ کرونا وبا سے اتر پردیش میں کل 197 اموات ہوئی ہیں۔

ریاست میں کورونا کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن روزبروز کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جن علاقوں کو گرین زون میں شامل کیا گیا تھا ان علاقوں میں بھی کورونا کے مثبت کیسز پائے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزۃ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاست کے حالات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور وبا کی روک تھام کےلیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details