مولانا ارشد مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب سے مفید عمل احتیاط اور صاف صفائی کا خیال رکھنا ہے۔
کورونا وائر سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری انہوں نے کہاکہ اس وبا کی وجہ سے دنیا کے سپرپاور ملک امریکہ میں برا حال ہے وہیں ہمارے ملک کےلیے بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔
ارشد مدنی نے کہا کہ اگر حالات انتہائی ابتر ہوجائیں تو مسجدوں سے اذان دیں اور امان کے ساتھ کچھ لوگ ہی نماز ادا کریں اور جہاں حالات بہتر ہیں وہاں حسب معمول نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی تلقین کی کیونکہ یہ مہلک مرض متعددی ہے جس سے سماج کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔
ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمانوں ملک کو اس خطرناک وبا سے پاک کرنے کےلیے مسلمانوں کو ہرممکن کوشش کرنی چاہئے۔