اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا پازیٹیو کیس کی افواہ سے ماحول کشیدہ - کورونا وائرس مثبت ہونے کی افواہ

حضرت نظام الدین کے معاملے کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تبلیغی جماعتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس شخص کو کورونا پازیٹو بتا کر افواہ پھیلائی جارہی ہے وہ در اصل کچھ روز قبل دہلی سے لوٹا تھا۔

کورونا وائرس: پوزیٹیو کیس کی افواہ سے ماحول خراب
کورونا وائرس: پوزیٹیو کیس کی افواہ سے ماحول خراب

By

Published : Apr 3, 2020, 12:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک شخص کے کورونا وائرس مثبت ہونے کی افواہ کے معاملے پر علی گڑھ میں افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔

ایک شخص جس کا نام شہادت عمر ہے۔ علاقے میں شہادت عمر کی کورونا رپورٹ پازیٹیو کی غلط افواہ آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد علی گڑھ میں افراتفری کا ماحول پیداہوگیا۔

کورونا وائرس: پوزیٹیو کیس کی افواہ سے ماحول خراب

پولیس کا کہنا ہے کہ 'تھانہ بننا دیوی کے علاقے میں عوام نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔'

مقامی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ 'ہماری طرف سے کسی بھی طرح کا پتھراؤ نہیں کیا گیا ہے۔ حضرت نظام الدین کے معاملے کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مسلم جماعتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس شخص کو کورونا پوزیٹو بتا کر افواہ پھیلائی جارہی ہیں وہ بھی جماعتی ہے کچھ روز قبل دہلی سے آیا تھا۔'

علی گڑھ ڈی ایس پی (سٹی) پنکج شری واستو نے بتایا کہ 'ابھی شام کو تقریبا ساڑھے سات بجے ضلع علی گڑھ تھانہ بننا دیوی میں ایک مسجد میں کچھ لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'بھیڑ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں پہنچ کر لوگوں سے اپیل کی کہ آپ لوگ گھر میں ہی رہیں اور نماز بھی گھر میں ہی ادا کریں۔'

پنکج شریواستو نے بتایا کہ 'پولیس کے سمجھانے پر یہ لوگ ناراض ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ موقع پر پہنچ کر ہم لوگوں نے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے اور مقدمہ درج کرایا جارہا ہے جو بھی ممکن ایکشن ہوگا لیا جائے گا۔'

وہیں کورونا وائرس پازیٹیو کی افواہ غلط ثابت ہوئی اور شہادت نام کے شخص کی کورونا وائرس رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ 'غلط افواہ اور خبر شائع کرنے والوں کے خلاف علی گڑھ انتظامیہ کو جلد سے جلد سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details