ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ضلع ہسپتال میں داخل ہونے سے ہلچل مچ گئی اور جب ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔
کورونا وائرس کے مشتبہ مریض سے ہسپتال میں افراتفری ایمبولینس کے ملازمین نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریض کی اطلاع ہمیں فون پر لکھنؤ سے ملی تھی، جس کے بعد مرادآباد کے کٹگھر علاقہ سے مریض کو لے کر ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کورونا وائرس کے مشتبہ مریض سے ہسپتال میں افراتفری سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ہسپتال کے اسٹاف نے یہ جانکاری لکھنؤ کو دی۔
کورونا وائرس کے مشتبہ مریض سے ہسپتال میں افراتفری جیوتسنہ پنتھ نے اس پورے معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایساں کوئی معاملہ نہیں ہے۔ ہسپتال اسٹاف نے غلط جانکاری لکھنؤ بھیج دی ہے جس کو لے کر جوابدہی ہے۔ اس کے بعد اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔