سرکاری ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہیلتھ اور طبی محکمہ کے حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ بلائی۔ کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ہر ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں 10 بستروں والے ’قرنطینہ وارڈ‘ بنانے کی ہدایت کی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ہند- نیپال سرحد پر الرٹ - کورونا وائرس
اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہند- نیپال سرحد اور ہوائی اڈوں پر خصوصی نگرانی برتنے کی حکام کو ہدایات دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ہند- نیپال سرحد پر الرٹ
وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ صحت، حکومت ہند کی وزارت صحت کے ساتھ تال میل اور رابطہ قائم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ہر ضروری قدم اٹھائے۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق سب کو آگاہ کرنے اور چوکسی برتنے کی بھی ہدایت دی۔
قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے پڑوسی ملک چین میں سوسے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں وائرس کی زدمیں آچکے ہیں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:51 AM IST