اتر پردیش کے مئو ضلع کی شناخت یہاں کی کپڑوں کی صنعت ہے۔ ضلع کی مجموعی اقلیتی آبادی کا تقریباً 80 فیصد اس صنعت سے وابستہ ہے۔ کورونا وبا کے پہلے دور میں بنکروں کو کاروباری طور پر کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
تقریباً ایک سال تک بنکروں کے حالات انتہائی دگرگوں رہے لیکن جیسے تیسے کام چلتا رہا۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بنکروں کی کمر توڑ دی اور انہیں مزید مشکلوں میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ معاشی طور پر پریشان ہوگئے ہیں۔
مئو ضلع کا عام بنکر خاندان ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے قرض لینے پر مجبور ہے۔ پاور لوم پر بنی ساڑیوں کے خریدار نہ ملنے سے بنکروں کی جمع پونجی بھی پھنس گئی ہے۔