اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے بڑھتے کیسز پر ڈی ایم سخت

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی ایک آن لائن میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی عہدیداروں کو واضح کیا کہ ضلع میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد کے ساتھ، انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ افسران کووڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کو بھی یقینی بنائیں۔

coronavirus increases in gautam budh nagar
کورونا کے بڑھتے کیسز پر ڈی ایم سخت

By

Published : Apr 2, 2021, 12:56 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں میں گوتم بدھ نگر میں میں 93 کیسیز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی افسران کی ٹیمیں تشکیل دے کر ضلع کے کاروباری اداروں، مالز، صنعتی یونٹوں، فیکٹریوں، اسکول کالجوں اور دیگر عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر سائٹ معائنہ کیا جائے اور جہاں کووڈ۔ 19 پروٹوکول کے خلاف ورزی پائی جائے، ایسے اداروں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے تمام عہدیداروں کو متنبہ کیا ہے کہ مہم کے دوران کوئی بھی افسر کسی صنعتی یونٹ کے تجارتی اداروں کو ہراساں نہیں کرے گا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی ایک آن لائن میٹنگ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مستقل بیداری پروگراموں پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:

نواب گنج بلدیہ کی چیئرپرسن پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کا الزام

آن لائن میٹنگ میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار، سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری، ایس ڈی ایم دیواکر سنگھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وندیتا شریواستو و محکمہ صحت کے دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details