ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے مدارس بھی بند کرائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس: مدرسے کھلے پائے گیےتو رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا لیکن کرونا وائرس کے پیش نظر مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے خلاف مدارس کے کھلے ہونے کی خبر سامنے آتے ہی متعلقہ محکمہ مستعد ہو گیا ہے۔
اقلیتی بہبود افسر سون کمار نے ہدایت دی ہے کہ 'جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس پر مکمل طور سے عمل کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو نافرمانی کرنے والے مدارس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہاں تک کہ مدرسہ کا رجسٹریشن تک منسوخ کر دیا جائے گا۔
یہ ہدایت اقلیتی بہبود افسر نے ضلع کے فطح پور تحصیل میں منگل کو دو مدرسوں کے کھلے ہونے کی خبر پر دئے ہیں۔ اقلکتی بہبود افسر نے واضح طور پر کہا ہے کہ 'اگر ہدایات کی پامالی ہوئی تو مدرسے کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'تمام مدارس کی فہرست متعلقہ ایس ڈی ایم اور سی او کو فراہم کرا دی گئی ہے اور گزارش کی گئی ہے کہ اگر کوئی مدرسہ کھلا پایا جاتا ہے تو رجسٹریشن منسوخی کی کارروائی کریں۔'