جہاں کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے عام لوگوں زندگی بے حد متاثر ہوئی وہیں ، مہنگائی، بیروزگاری اور قوتِ خرید میں کمی کے باعث خریداروں کے ارمانوں اور دکانداروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
استطاعت سے محروم عوام تہوار میں خریداری محدود کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اس علاقے کے بیشتر بازاروں میں نظر آنے والی معدوم ہو رہی ہے۔
روایتی خریداری میں پہچان اور مقام رکھنے والی شہرکے اہم بازار توقعات کے برعکس خریداروں کی توجہ حاصل نہ کرسکیں۔
بازاروں میں بھی بھیڑ کم ہے اور جو ہے وہ بھی مصنوعی ثابت ہو رہا ہے۔
تہوار میں عورتیں مہندی لگوانے کے لیے قطار در قطار انتظار کرتی تھیں، تاہم اس بار مہندی لگانے والے انتظار کرتے رہ گئے۔
کروا چوتھ کے اس مقدس تہوار میں بھی خاتون مہندی لگواتی ہوئی نظر نہیں آئیں۔
نوئیڈا کے 18 میں مہندی لگانے والوں کی دکانوں پر گزشتہ سال کے مقابلے اس برس 30 فیصد سے بھی کم خواتین کی آمد ہوئی۔