اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں بھی خاموشی سے شراب فروخت

نوئیڈا میں دیسی شراب کی دکان جو دیکھنے میں تو بند تھی لیکن اس کے اندر سے کاروبار جاری تھا۔ یعنی شٹر گرا کر اندر سے شراب فروخت کی جاری ہے۔

Coronavirus: despite lockdown, liquor sale flourishes in noida
لاک ڈاؤن میں بھی خاموشی سے شراب فروخت

By

Published : Mar 23, 2020, 1:18 PM IST

چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس پوری دنیا کے بعد نہ صرف بھارت میں داخل ہو چکا ہے بلکہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وائرس پر قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس تناظر میں پورے ملک میں 'جنتا کرفیو' بھی نافذ کیا گیا۔ جسے ملکی سطح پر زبردست پذیرائی بھی ملی۔ لوگوں نے بالکل لاک ڈاؤن کر دیا اور اپنے آپ کو گھروں میں قید کر لیا۔

لیکن اس وبائی آفت میں بھی لوگ اپنے معمولی سے فائدے کے لئے لاک ڈاؤن کو تاک پر رکھ کر غیر قانونی طریقے سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر شراب فروخت کر رہے ہیں۔

نوئیڈا کے سیکٹر 93 میں شراب کا کاروبار لاک ڈاؤن میں بھی جاری رہا۔ ویسے بھی منشیات کے عادی افراد بندش میں بھی نشے کی تسکین کا راستہ تلاش کر لیتے ہیں۔ دیسی شراب کی دکان جو دیکھنے میں تو بند تھی لیکن اس کے اندر سے کاروبار جاری رہا. یعنی شٹر گرا کر اندر سے شراب فروخت کی جاری ہے۔ ظاہری طور پر راہ چلتے لوگوں کو دکان بند نظر آتی ہے لیکن شراب پینے والے اور بیچنے والے دونوں اس طرح کے حربے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں بھی خاموشی سے شراب فروخت

حالانکہ شرابی یہ جانتے ہیں کہ دیسی شراب کی تیاری میں انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکلز کی آمیزش کی جاتی ہے جس سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جب کہ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے درجنوں لوگوں کی ہلاکتوں کے واقعات منظر عام پر آتے ہیں۔لیکن پھر بھی لوگ بعض نہیں آتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details