اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن Covid 19 Positive Cases پیر پسارتا نظر آ رہا ہے۔ کراسنگ ریپبلک سوسائٹی میں رہنے والی 14 سالہ لڑکی سے کورونا متاثر ہونے کے بعد اس خاندان کے مزید تین افراد بھی کورونا کی زد میں آگئے۔
لڑکی کے والدین اور 10 سالہ چھوٹی بہن کی کورونا رپورٹ مثبت Coronavirus Positive Reports آئی ہے۔ محکمہ صحت نے پورے خاندان کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سوسائٹی میں کورونا ٹیسٹ کیمپ بھی لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراسنگ ریپبلک کی ایک سوسائٹی میں رہنے والی طالبہ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ اسے چار دن سے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ طالبہ میں انفیکشن کی تصدیق پر محکمہ صحت نے خاندان کے دیگر افراد کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیجے تھے جن کی رپورٹ مثبت آئی۔