اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا سے صحت یابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ - ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف چار مریض سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران کورونا ٹیکہ کاری کا اگلا مرحلہ 22 جنوری سے شروع ہوگا۔

نوئیڈا: کورونا سے صحت یابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ
نوئیڈا: کورونا سے صحت یابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ

By

Published : Jan 19, 2021, 7:01 AM IST

Updated : Jan 19, 2021, 8:01 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی اضافہ ہوا ہے، یہاں کورونا سے صحتیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے، تو دوسری جانب 40 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، اب بھی ضلع میں 165 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

نوئیڈا: کورونا سے صحت یابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ

کووڈ اسپتالوں اور گھریلو قرنطین سے اب تک مجموعی طور پر 25 ہزار 15 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، علاج کے دوران کورونا انفیکشن سے 91 مریض فوت بھی ہوئے ہیں۔ جنوری میں فعال مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی آرہی ہے۔

فعال مریضوں کے لحاظ سے یہ ضلع ریاست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ اب مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ ضلع کی صحتیابی کی شرح قریب 99 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

حکومتی سطح پر پیر کو منعقد ہونے والے ٹیکہ کاری پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اب ٹیکہ کاری پروگرام جمعہ کے روز یعنی 22 جنوری کو 82 مراکز ہوں گے جن میں 8200 کارکنان کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ابھی تعداد کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں، یہ ٹیکے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لگائی لگائی جائیں گی۔

واضح ہو کہ نوئیڈا میں میں پیر کو ٹیکے لگائے جانے تھے، لیکن دیر رات تک کوئی حکم نامہ جاری نہ ہونے سے تیاری نہیں کی جاسکی۔ ایسی صورتحال میں پیر کو ہونے والا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 مراکز میں 75 مراکز قائم کیے گئے تھے، جبکہ اس کی تعد بڑھا کر 82 کردی گئی ہے۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ یہ ویکسین تمام مراکز پر لگائی جائیں گی، یا نہیں۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 8:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details